مہاراشٹرا میں قبل از وقت انتخابات کی این سی پی صدر شردپوار کی پیش قیاسی

ممبئی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شردپوار نے آج کہا کہ انہیں حیرت نہیں ہوگی اگر مہاراشٹرا میں ممبئی مجلس بلدیہ کے انتخابات کے فوری بعد وسط مدتی انتخابات منعقد کئے جائیں۔ وہ مغربی مہاراشٹرا کے علاقہ کرڑ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلدی انتخابات کے فوری بعد مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں تو انہیں کوئی حیرت نہیں ہوگی۔ یہ بھی ممکن ہیکہ حکومت میں داخلی طور پر تبدیلی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی مہاراشٹرا میں ایک پائیدار متبادل ثابت ہوں گے۔ ممبئی میں بلدی انتخابات 2017ء کے اوائل میں مقرر ہیں۔

کانگریس پر لوک آیوکت ختم کرنے کا الزام : بی جے پی
بنگلورو۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی کے بی جے پی ارکان کا آج دوسرے دن بھی دھرنا جاری رہا۔ ان کا الزام ہیکہ حکومت کرناٹک لوک آیوکت ادارہ کو ختم کردینا چاہتی ہے۔ تاہم اسپیکر کے تمپا کی اپیل پر دھرنا ختم کردیا گیا۔