مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ

ممبئی۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کے استعفیٰ کے بعد آج صدر راج نافذ کردیا گیا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے مرکزی کابینہ کی سفارش کو منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ کابینہ کا مختصر اجلاس کل وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت منعقد ہوا کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ مہاراشٹرا میں کانگریس۔ این سی پی 15 سال سے جاری اتحاد ختم ہوگیا اور این سی پی نے حکومت کی تائید سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔ اس کے بعد پرتھوی راج چوہان نے جمعہ کو استعفیٰ دے دیا۔