مہاراشٹرا میں صدر راج مرکزی کابینہ کی سفارش

نئی دہلی ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی کابینہ نے مہاراشٹرا میں صدر راج کے نفاذ کی سفارش کی ہے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔مہاراشٹرا میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل برسر اقتدار کانگریس۔این سی پی اتحاد ختم ہوگیا اس کی وجہ سے حکومت کو مستعفی ہونا پڑا۔ ریاست میں شیوسینا۔بی جے پی قدیم اتحاد بھی ختم ہوچکا ہے۔