مہاراشٹرا میں دلتوں کا احتجاج

ممبئی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز پر سخت لب و لہجہ میں تنقید کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ ملک گیر دلتوں کے بند کے موقع پر تشدد سے ظاہر ہوتا ہیکہ دلت ایس سی ؍ ایس ٹی قانون کی دفعات میں نرمی پیدا کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ یہ مرکزی حکومت کی کمزوری اور اس کی خودغرض قیادت کی بھی علامت ہے۔ انہوں نے کئی کروڑ روپئے مالیتی پنجاب نیشنل بینک اسکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہیروں کے تاجر نیرو مودی نے ملک کو لوٹ لیا لیکن موجودہ حکومت ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کررہی ہے۔ شیوسینا نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گی کیونکہ یہ ڈاکٹر بی امبیڈکر کے نظریہ کے خلاف ہے جو دستورہند کے معمار تھے۔