مہاراشٹرا میں بجٹ اجلاس سے قبل ٹی پارٹی کا اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ

ممبئی ۔25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ‘ این سی پی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے آج بی جے پی زیر قیادت حکومت کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل منعقدہ ٹی ۔ پارٹی کا بائیکاٹ کیا ۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن رادھا کرشنا وکھے پاٹل (کانگریس ) نے کہا کہ اپوزیشن نے ٹی پارٹی کا بائیکاٹ اس لئے کیا ہے کیونکہ حکومت کے کئی محاذوں پر ناکام رہنے کے خلاف احتجاج کیا جائے ۔ حکومت کو پریشان کرنے کے مقصد سے تمام اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی ۔ شیوسینا مخلوط حکومت اپنے دور اقتدار میں مہاراشٹرا کیلئے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہ چکی ہے ۔ جب کہ اس مہم کا آغاز دو سال قبل ہوا تھا ۔ ایک پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اٹھائے ہوئے تمام سوالات کا جواب ایک قرطاس ابیض ( وائٹ پیپر) کے ذریعہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت سرمایہ کاری کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولتی رہی ہے ۔ اُس نے ملازمتوں کی فراہمی کے اپنے ریکارڈ کے بارے میں بھی جھوٹ بولا ہے ۔ وکھے پاٹل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قائد اپوزیشن کونسل دھننجئے منڈے ( این سی پی ) ‘ کونسلر ( کانگریس) ‘ وجئے واڈیتیار اور فلم اداکار سنجے دت بھی شریک تھے ۔