مہاراشٹرا سدن مسئلہ پر گڈکری کی کانگریس و این سی پی پر تنقید

ناسک 26 جولائی ( سیات ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر نتن گڈکری نے کانگریس اور این سی پی پر مہاراشٹرا سدن واقعہ کو زعفرانی اتحاد کی امیج متاثر کرنے کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے کی دونوں حلیفوں نے اس وقاعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے جس میں شیوسینا کے ایک ایم پی نے مسلمان ملازم کو جو روزہ تھا زبردستی روٹی کھلانے کی کوشش کی تھی ۔ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ ہوا ۔ گڈکری نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی نے اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیا ہے اور شیوسینا ۔ بی جے پی کی امیج متاثر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست پر عمل کرتی ہے ۔