مہاراشٹرا بی جے پی یونٹ کیلئے صدرکی تلاش

ممبئی 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا بی جے پی صدر راؤ صاحب دانوے مرکزی کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں اور اب اِن کی جگہ بی جے پی مہاراشٹرا یونٹ کے لئے نئے صدر کو تلاش کیا جارہا ہے۔ حکمراں پارٹی کی ریاستی یونٹ نے نئے چہروں کو حاصل کرنے کی مہم شروع کردی ہے کیوں کہ اِس سال کے اواخر میں مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی ذرائع نے کہاکہ اِس خصوص میں ریاستی یونٹ کا ایک اجلاس منعقد ہوا اور راؤ صاحب کے جانشین کی فوری تلاش شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا۔