ممبئی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے ساتھ اپنے اتحاد پر نظر ثانی کی قیاس آرائیوں کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ’’مضبوط ‘‘ تعلقات ہیںاور صدر مہاراشٹرا بی جے پی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔دریں اثناء برہم بی جے پی کی برہمی کم کرنے کے مقصد سے صدر مہاراشٹرا بی جے پی نے صدر شیو سینا اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کی ۔ شیو سینا نے ان قیاس آرائیوں کے پیش نظر کے پارٹی بی جے پی کے ساتھ دیرینہ اتحاد پر نظر ثانی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے کیونکہ سابق صدر بی جے پی نتن گڈکری نے شیو سینا کے کٹر حریف ایم این ایس کے سربراہ سے ملاقات کی تھی اور ایم این ایس نے اعلان کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں تمام نشستوں پر شیو سینا کو چیلنج کرے گی تاہم وزیر اعظم کی امیدواری کیلئے نریندر مودی کی تائید کرے گی۔ شیو سینا کے ترجمان سامنا کے ایک اداریہ میں آج تحریر کیا گیا ہے کہ شیو سینا اور بی جے پی کا اتحاد ملک کا قدیم ترین اتحاد ہے کسی کو بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں یہ مضبوط ہے۔ بی جے پی اور شیو سینا ہندوتوا کے استحکام کیلئے متحد ہیں ۔ ایک متعلقہ تبدیلی میں صدر مہاراشٹرا بی جے پی دیویندر فرنویس نے اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ اودھو جی کو مطلع کرچکے ہیں کہ بی جے پی سینا کو اپنا فطری اور بااعتماد حلیف سمجھتی ہے۔ بی جے پی کارکن سینا۔ بی جے پی زیر قیادت پانچ پارٹیوں کے عظیم الشان اپوزیشن اتحاد کیلئے سرگرم رہیں گے ۔ اودھو ٹھاکرے سے ان کی قیام ماتو شری واقع باندہ میں ملاقات کے بعد فرنویس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ مہاراشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس) شیو سینا کی ایک شاخ ہے جس کے صدر اودھو ٹھاکرے کے چچیرے بھائی راج ٹھاکرے ہیں۔
دونوں پارٹیوں میں گذشتہ چند انتخابات کے دوران ایک ہی حلقہ انتخاب کیلئے بڑے پیمانے پر تلخ جدوجہد ہوچکی ہے جس سے حریف کانگریس۔ این سی پی اتحاد کو فائدہ پہنچا تھا اور وہ ریاست میں زیادہ مضبوط ہوگیا تھا۔ بی جے پی قائد نتن گڈکری نے حال ہی میں ممبئی میں راج ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی اور تجویز پیش کی تھی کہ ایم این ایس اپوزیشن کے ووٹ تقسیم ہونے سے روکنے کیلئے آئندہ عام انتخابات میں مقابلہ نہ کریں۔ شیو سینا کے سربراہ سے ملاقات کے بعد صدر مہاراشٹرا بی جے پی فرنویس نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ اودھو جی سے ماتو شری پر ان کی ملاقات ہوچکی ہے اور انہوں نے اودھو کو اطلاع دی ہے کہ بی جے پی شیو سینا کو اپنا فطری اور با اعتماد حلیف سمجھتی ہے ۔ بی جے پی کارکن صرف ’’مہایتی‘‘ ( سینا۔ بی جے پی زیر قیادت پانچ سیاسی پارٹیوں کے عظیم اپوزیشن اتحاد) کی کامیابی کیلئے کام کریں گے ۔ ملاقات سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے کہا کہ اودھو جی نے ہم سے ( عہدیداروں اور لوک سبھا کیلئے شیو سینا کے امیدواروں ) سے ملاقات کی تھی تا کہ انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی جاسکے ۔بی جے پی کے تمام برے قائدین اودھو جی سے ربط میں ہیں۔