ممبئی ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مہاراشٹرا اسمبلی میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد زیادہ ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فرنوس کو اگرچیکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خاص آدمی سمجھا جاتا ہے اور انہیں اس کے کلین امیج کی وجہ سے یہ اعلی عہدہ دیا گیا ہے جب کہ حقیقت میں ان کے خلاف تشدد برپا کرنے فساد پھیلانے کے 22 الزامات ہیں ۔ 20 خاتون ارکان کے منجملہ 7 کے خلاف بھی فوجداری الزامات ہیں ان میں سے پانچ پر تو سنگین جرائم کا الزام ہے ۔ 288 رکنی اسمبلی میں 165 ارکان کے خلاف مجرمانہ کیس درج ہیں ۔۔