مہادیو پور۔ 20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہادیو پور منڈل میں ……… کچھ دن سے نائب تحصیلدار کا عہدہ خالی تھا جس کے پیش نظر کے روی کمار کو مہادیو پور ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔ موضع کریم نگر سے تعلق رکھنے والے روی کمار نے روینیو انسپکٹر کی حیثیت سے پداپلی راماگنڈم میں خدمت انجام دیئے۔ بعدازاں انہیں حضورآباد سینئر اسسٹنٹ پر ترقی ہوئی۔ جس کے بعد رویندر کو سینئر اسسٹنٹ سے ترقی دیتے ہوئے مہادیو پور نائب تحصیلدار کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔ انہوں نے بروز پیر مہادیو پور پہنچ کر تحصیلدار آفس میں نائب تحصیلدار کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا گیا۔