مہادیو پور آئی سی ڈی ایس کا ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر نے معائنہ کیا

مہادیو پور ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہادیو پور آئی سی ڈی ایس پراجکٹ کا ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر نے معائنہ کیا ۔ بروز چہارشنبہ کو شلیجا نے کالیشورم پہونچ کر خصوصی پوجا کے بعد مہادیو پور پراجکٹ آئی سی ڈی ایس کے دائرے میں رہنے والے مہادیو پور کٹہ رام مہامتارام جو تین منڈل آئی سی ڈی ایس کے پراجکٹ میں ہیں اس تین منڈلوں میں موجود آنگن واڑی سنٹرس میں جاکر محترمہ شلیجا نے معائنہ کیا کچھ سنٹروں میں غذا کا معائنہ کیا اور دلچسپ انداز میں بچوں سے گفتگو کی اس کے علاوہ محترمہ شلیجا نے آنگن واڑی ورکرس کو سخت ہدایت دی کہ سنٹرس صبح سے لیکر شام پانچ بجے تک چلائیں اور کسی قسم کی بدعنوانیوں کی حرکت پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میں اس علاقے کے سنٹرس کو دوبارہ کبھی بھی معائنہ کرتے رہونگی ایس آر جے ڈی محترمہ شلیجا کے دورے میں محترمہ اوما ورنگل ، پی ڈی کے علاوہ مہادیو پور سی ڈی پی اور ستیہ وتی کیع لاوہ اسٹیشن گھنپور سی ڈی پی اور مہادیو پور کلسٹر کے سپروائزر موجود تھے ۔