مہادیوپور۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہادیوپور موضع میں موجودہ اردو طلبہ میں بروز جمعہ روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے زیراہتمام شائع ایس ایس سی تلگو کوئسچن بینک طلبہ میں تقسیم کئے گئے ۔ دسویں کے طلبہ نشاط فاطمہ ‘ راہلہ بیگم ‘ آمنہ بیگم ‘ مسکان فاطمہ ‘ فاطمہ افروز نمرین ‘ ثمرانہ خاتون نے کوئسچن بنک کو حاصل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عہدیدار کی لاپرواہی کے سبب آج ہم اساتذہ کے بغیر تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ سبجکٹ انگریزی ‘ حساب ‘ سائنس کو پڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ہماری اس مجبوری پر نہ حکومت اور نہ ہی عہدیداروں نے توجہ دی ۔البتہ اردو مدارس کے طلبہ کے مستقبل کو آگے بڑھانے کیلئے اور ہمیں کامیابی دلوانے کیلئے روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے مدیر اعلیٰ جناب زاہد علی خان صاحب ہی ہم پر رحم کر کے اردو مدارس کے طلبہ کو تلگو کوئسچن بینک ہم تک پہنچاکر حقیقیت میں مسلمانوں کا اور اردو مدارس کیلئے ایک رہبر بنکر اپنا کام انجام دے رہے ہیں ۔ طلبہ نے کہا کہ ہماری کامیابی اور آگے چل کر ہماری خوشحال زندگی اور ہماری اعلیٰ تعلیم کا سبب صرف روزنامہ ’سیاست‘ ہی ہیں ۔ آخر میں طلبہ نے روزنامہ سیاست کے فلاح بہبود کاموں کو اور مدیر اعلیٰ روزنامہ سیاست کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔