مہادیوپور /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دارالعلوم قاسمیہ مہادیوپور میں جلسہ استقبال رمضان اور آٹھ حفاظ کی دستاربندی کی گئی ۔ بروز اتوار بعد نماز مغرب دارالعلوم قاسمیہ میں استقبال رمضان پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مہادیوپور ZPTC حسینیہ اکبر خان سرپنچ مہادیوپور کے علاوہ کریم نگر کے عالم احمد مظہری نے شرکت کی ۔ جناب احمد مظہری نے خطاب کیا ۔ اس پروگرام میں مدرسہ کے آٹھ طلباء کی مولانا مظہری نے دستاربندی کی اور ZPTC سرپنچ نے مدرسے کے حافظ طلباء کی گلپوشی کی گئی ۔