کولکتہ ۔18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہاکہ ترک وطن کر کے آنے والوں کو اسرا دینا ایک انسانی ذمہ داری ہے ۔ انٹرنیشنل مائیگرینٹس ڈے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت مغربی بنگال میں آسرا طلب کرنے والے کسی بھی مہاجر کا خیال رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔ بنرجی نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ آج بین الاقوامی یوم مہاجرین ہے ۔یہ ہمارا انسانی فریضہ ہیکہ مہاجرین کو اسرا دیں ‘‘ ۔ ہماری ریاست میں جو کبئی اسرا طلب کرے ہم ان کا بہتر طورپر خیال رکھیں گے ۔ ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی نے آسام کے نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنس ( این آر سی ) کے مسودہ میں 40لاکھ لوگوں کو چھوڑ دینے کے بعد بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کی تھی ۔ انہوں نے ان کے اس ارادہ کا بھی اظہار کیا کہ وہ لوگ جن کے نام فہرست میں شامل نہیں کئے گئے ہیں مغربی بنگال میں
آکر رہ سکتے ہیں ۔
پارلیمنٹ کے احاطے میں حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا مظاہرہ
نئی دہلی، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کے احاطے میں آج ترنمول کانگریس، اے آئی اے ڈی ایم کے ، ٹی ڈی پی، وائی ایس آر نے الگ الگ مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔پارلیمنٹ کی کاروائی شروع ہونے سے قبل ان پارٹیوں نے بابائے قوم گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا۔ ترنمول کانگریس کے اراکین نے بے روز گاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ وہ ‘بھاشن نہیں، نوکری دو’، سارے دیش کا نعرہ ہے ، مودی سرکار جا رہا ہے ’ اور ‘یواؤں کو نہ کام نہ روزگار، مودی سرکار ہے بے کار’کے نعرے لگا رہے تھے ۔ اے آئی اے ڈیم ایم کے ، کے اراکین پارلیمنٹ کاویری پر بے تحاشہ باندھ کی تعمیر کو روکنے کے مطالبے میں مظاہرہ کر رہے تھے ۔ ‘اسے بند کرو، اسے بند کرو اور ‘مودی سرکار کسان مخالف کام بند کرو’ کے نعرے لگا رہے تھے ۔ ان کی تختیوں پر ‘کاویری بندھ مت بناؤ’ اور ‘تملناڈو کے حقوق کی حفاظت کرو’ لکھے ہوئے تھے ۔