کلواکرتی۔2اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ میں آج مہاتما گاندھی کے مجمسہ اور لال بہادر شاستری کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھائی گئی اور ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی چیرمین بلدیہ ‘ سری سیلم وائس چیرمین ‘ محمد شاہد کمشنر بلدیہ محمد شاہد ‘ کمشنر بلدیہ محمد صابر علی کونسلرس بی آنند کمار ‘ محمد نعیم ‘ محمد خلیل ‘ سوریا پرکاش ریڈی‘ وجئے‘ یادگیری چاری ‘ وشنو وردھن کے علاوہ مقامی سینئر قائدین و خواتین اور خواتین مہیلا گروپس کی صدر راجیشوری و دیگر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔ جبکہ گاندھی جی کے یوم پیدائش کو سوچھ بھارت و سوچھ تلنگانہ کے پروگرام کے طور پرمنایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں اسکولس کے طلباء و طالبات کے درمیان صاف ستھرا انڈیا و صاف ستھرا تلنگانہ پر ایک تحریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے طلباء وطالبات کو 500/-روپئے نقد اور توصیف نامہ دیا گیا تھا جس میں اول نمبر سارا جبین بنت محمد رفیع صاحب نے حاصل کیا ‘جسے ایم ایل اے کے ہاتھوں انعام و توصیف نامہ دیا گیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایل اے صاحب نے کہا کہ ہر ایک شخص چاہے وہ عام آدمی ہو چاہے کوئی قائد ہو یا چاہیئے کوئی عہدیدار اگر سب نے مہاتما گاندھی کے نظریات کو اپنے لئے نمونہ بنالیںتو کامیابی اس کے قدم چومے گی اور ہمارے ملک سے بے ایمانی ‘ کرپشن اور دہشت گردی خودبخود ختم ہوجائے گی اور ہمارا ملک ایک مثالی ملک بن جائے گا جس طرح آج دیگر ممالک جہاں پر مہاتما گاندھی کو نمونہ بناکر ترقی حاصل کی ہے اور کئی ایک ممالک ان کی تحریک حاصل کرتے ہوئے آزادیاں حاصل کی ہیں ۔ آج بھی دنیا کے کئی ایک ممالک میں ان کا جنم دن منایا جارہا ہے ۔ آگے کہا کہ کسی نے مہاتما گاندھی سے سوال کیا کہ کام کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ جس کام سے غریب کے چہرہ پر خوشی آتی ہے وہی کام صحیح ہے جس سے ہمیں خوشی اور ملک کو ترقی ملتی ہے ۔