پٹنہ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے بہار کو خصوصی موقف دینے جے ڈی (یو) کے تازہ ترین مطالعہ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اپنی پارٹی کو ایک حلیف ایل جے پی کی طرف سے اس مطالبہ کی تائید کی۔ انہوں نے عام انتخابات سے قبل مگرمچھ کے آنسو بہانے سے تعبیر کیا۔ شتروگھن سنہا نے طنز و تنقید پر مبنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں مزید کہا کہ وہ بہار میں جہاں تقریباً ایک سال سے این ڈی اے حکومت برسراقتدار ہے ’’کارکردگی کے بجائے صرف پروپگنڈہ‘‘ کیا جارہا ہے۔ سنہا نے این ڈی اے کے ’’دوستوں (متروں) کو خبردار کیا کہ وہ کم سے کم اب کام شروع کریں، ورنہ اقتدار پر قبضہ جمانے کیلئے وہاں ’’ارجن‘‘ تیار بیٹھے ہیں کیونکہ تیجسوی یادو کا چیلنج بھی دروازوں پر دستک دے رہا ہے۔ شترو نے روایتی انداز میں مزید لکھا کہ ’’اب عام انتخابات ہمارے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔ مگرمچھ کے آنسو بھی واپس آگئے ہیں… اور پھر ایک بار ڈرامہ شروع ہوگیا ہے۔ بہار میں حکمراں اتحاد این ڈی اے اب بہار کے لئے خصوصی موقف کا مطالبہ کررہا ہے۔ وہ بھی خود این ہی مرکزی این ڈی اے سرکار سے اور پھر کھلے عام (یہ مطالبہ کیا جارہا ہے)۔