کیپ ٹاون۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ میں گولف کھلاڑی مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ کروگر نیشنل پارک میں پینک نامی تالاب کے کنارے پرگولف کھلاڑی بال کو ہٹ لگا رہا تھا اور عین اسی موقع پر تالاب سے ایک مگر مچھ نے نکل کر اس پر حملہ کر دیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق 29سالہ جیکس ویندر کو مگر مچھ نے مضبوطی سے جبڑے میں دبوچا اور تالاب کے اندر کھینچ لیا۔ بعدازاں تین گھنٹے کی تلاش کے بعد رینجرز نے اس مگر مچھ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ہلاک ہونے والے کھلاڑی جیکسن کی لاش بھی تالاب سے مل گئی ہے۔ پولیس عہدیدار اوباس کوٹزر کے مطابق جیکسن اپنے دوست کے ہمراہ گولف کھیل رہا تھا جبکہ ان دونوں میں مقابلہ ہو رہا تھا کہ کون تالاب کے کنارے سے زیادہ بالز اسکور کرسکتا ہے۔