مک کلم کو سر رچرڈ ہیڈلی میڈل

آکلینڈ ۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے کیپٹن برینڈن مک کلم کو سر رچرڈ ہیڈلی میڈل سے نوازا گیا ہے جو ملک کا اعلیٰ ترین کرکٹ اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں اُن کی پرجوش قیادت اور زبردست بیٹنگ مظاہرے پر یہاں منعقدہ پرشکوہ تقریب میں عطا کیا گیا۔ 33 سالہ مک کلم نے کیویز کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک پہونچایا جہاں وہ آسٹریلیا کے مقابل 7 وکٹوں سے 29 مارچ کو بھرپور ایم سی جی میں ہارے لیکن نیوزی لینڈ والوں نے کروڑہا شائقین کرکٹ کے دل جیتے کیونکہ انھوں نے 50 اوور کے اس میگا ایونٹ میں لگ بھگ شروع سے آخر تک تفریح ودلچسپی سے بھرپور مظاہرہ پیش کیا ۔ 9 مقابلوں میں 328 رنز 188.50 کے اسٹرائیک ریٹ پر بناتے ہوئے مک کلم نے مثالی قیادت کی اور انھیں ٹورنمنٹ کی آئی سی سی ٹیم کاکپتان نامزد کیا گیا ۔