مکیش امبانی وزیراعظم کے دورہ جاپان کے وفد سے خارج

نئی دہلی ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور ریلائینس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جاپان میں شامل تجارتی وفد سے خارج کردیا گیا ۔ امبانی جو مودی کے ساتھ روانہ ہونے والے صنعتکاروں کے گروپ میں شامل تھے کو مطلع کردیا گیا کہ انھیں دورہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ انھیں شامل نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی ریلائنس کے ترجمان نے اس پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔ مودی کے ہمراہ دیگر صنعتکاروں میں ادانی گروپ کے چیرمین گوتم ادانی ، میتل بھارتی میتل ، ویپرو چیرمین عظیم پریم جی اور دیگر شامل ہیں۔