مکۃ المکرمہ میں خلع کے واقعات میں اضافہ

ریاض۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عدالتوں میں 352 معاہدات ایسے پیش کئے گئے جن کا تعلق خاندانی تنازعات سے تھا۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جو تنازعات عدالتوں سے رجوع کئے گئے ان میں خلع اور تنسیخ نکاح کی درخواستوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ ضلع ایک ایسا معاملہ ہے جس کے ذریعہ بیوی اپنے شوہر سے مختلف وجوہات کی بنیاد پر علیحدہ ہوجانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ادھل ایک ایسی صورت حال ہے جہاں لڑکی کے سرپرست اس کی شادی کا حق اسے نہیں دیتے۔ ’’مکہ ڈیلی‘‘ کے مطابق خلع اور ادھل کی تعداد 328 بتائی گئی جو خاندانی تنازعات معاملات کا 93% ہے جبکہ تنسیخ نکاح کا اوسط 7% بتایا گیا۔ ’’مکہ ڈیلی‘‘ کے مطابق مذکورہ اعداد و شمار وزارت انصاف سے جاری کئے گئے۔