مکہ مکرمہ میں معلم فاروق سیف الدین کا انتقال

حیدرآباد۔ 11 جولائی (سیاست نیوز) سعودی عرب میں ہندوستانی عازمین حج کی طویل عرصہ سے خدمات انجام دینے والے معلم فاروق سیف الدین کا آج صبح مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر حرم شریف میں ادا کی گئی اور تدفین جنت المعلیٰ میں عمل میں آئی۔ معلم فاروق سیف الدین ہندوستانی عازمین حج کے لیے تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ گزشتہ 80 برسوں سے معلم کی حیثیت سے عازمین حج کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ معلم فاروق سیف الدین کا خاندان تقریباً ایک صدی سے عازمین کی خدمت میں مصروف ہے۔ مزید تفصیلات جناب اسمٰعیل سیف الدین سے فون 00966504382207 پر ربط کرسکتے ہیں۔