مکہ مکرمہ میں دیوار منہدم 5 ورکرس ہلاک

مکہ مکرمہ ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ میں جبل کعبہ پراجکٹ کے مقام پر زیرتعمیر دیوار منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں 5 مزدوروں کی ہلاکت کی توثیق ہوئی ہے۔ سیول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ بھاری آلات کی مدد سے اب تک 5 نعشیں برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20 افراد کے اس دیوار کی زد میں آنے کا اندیشہ ہے اور تلاشی کام جاری ہے۔ لاپتہ ورکرس کی قومیت کے بارے میں ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 15 میٹر بلند رٹیننگ وال کے انہدام کی تحقیقات کی جارہی ہے۔