مکہ معظمہ میں پاکستانی نے خالہ کو ہلاک اور ماں کو زخمی کردیا

مکہ معظمہ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی پولیس نے مکہ معظمہ میں خالہ کا قتل اور ماں کو زخمی کرنے والے ایک پاکستانی کو گرفتارکرلیا۔ یہ پاکستانی شخص جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ماں، خالہ اور بیوی کے ساتھ عمرہ کیلئے یہاں پہنچتا تھا جس کی 54 سالہ ماں چاقو کے شدید ضربات کے سبب تشویشناک حالت میں ہے جس کا کنگ عبدالعزیز ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔ مبینہ حملہ آور کی بیوی نے کہا کہ سیکوریٹی حکام نے اس کے شوہر کو یہاں سے پکڑ کر مکہ معظمہ کے پاگل خانے میں شریک کیا تھا

جہاں اس کا نفسیاتی علاج کیا جارہا تھا۔ بیوی نے مزید کہا کہ ’’میں نہیں جانتی کہ وہ اس قدر بگڑی ہوئی ذہنی حالت میں اس طرح دواخانہ سے نکل پایا۔ اس کو اس حالت میں ہاسپٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے تھی‘‘۔ اس پاکستانی نے جس پر پاگل پن کے دورے پڑا کرتے تھے، ایک تیز دھار چاقو سے اپنی 60 سالہ خالہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی لیکن اس کی ماں چاقو کے شدید ضربات پہنچنے کے باوجود بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ مکہ پولیس کے ترجمان عطی القریشی نے کہا کہ سعودی ہلال احمر سوسائٹی کے کارکنوں نے مہلوک خاتون کی نعش کو مردہ خانہ اور زخمی خاتون کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔