مکہ مسجد بم دھماکہ کی برسی، درسگاہ جہاد و شہادت کا احتجاج

اصل ملزم کی باعزت بری پر سخت مذمت، خاطیوں کو سزا کا مطالبہ
حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ بیگم بازار اور افضل گنج میں زردے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث چار تاجرین کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اوم پرکاش ساکن رزاق پورہ گوشہ محل علاقہ بیگم بازار اور دیگر مقامات پر مختلف برانڈس کے تمباکو اشیاء (زردہ) کا کاروبار کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے اُس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اوم پرکاش کے ایک گودام پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں زردہ برآمد کرلیا۔ اسی طرح ٹاسک فورس نے اوم پرکاش کے کاروبار میں مدد کرنے والے کرن سوگندی، کنال سوگندی اور جے کرشنا موہن کو بھی گرفتار کرلیا جو زردے کے کاروبار میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمین کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ افضل گنج اور بیگم بازار پولیس کے حوالے کردیا گیا۔