مکل سنگما اور مراک دو ۔ دو حلقوں سے امیدوار

شیلانگ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر مکل سنگما اور سابق عسکریت پسند رہنما برنارڈ مراک 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو ۔دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔60رکنی اسمبلی کے لئے ہونے والے انتخابات میں مسٹر سنگما امپاتي اور سونگساک اسمبلی سیٹوں سے چناؤ لڑیں گے ۔وہ ریاست میں دو جگہوں سے چناؤ لڑنے والے دوسرے سیاسی لیڈر ہوں گے۔ قبل ازیں 1988 کے انتخابات میں ہل اسٹیٹ پیپلز پارٹی کے رہنما آنجہانی ایچ ایس سنگما نے پرانے پارونگ (ماؤتھادریشن) اور نونگستوئي سے کامیاب چناؤ لڑا تھا۔مسٹر مراک کا بھی شمالی اور جنوبی تورا سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے حالانکہ ان دونوں سیٹوں پر انہیں سابق مرکزی وزیر اگاتھا کے سنگما، سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممکنہ امیدوار بی اے سنگما، کانگریسی رکن اسمبلی نوورفیلڈ مراک اور آزاد رکن اسمبلی جان ایل کے سنگما کے ساتھ کثیر رخی مقابلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔