اجزاء : آم تین عدد، کیلے تین عدد، چیکو چار عدد، دودھ ایک لیٹر، ربڑی ایک کلو، پستے 25گرام، بادام 25گرام، شکر پونے دو کپ، الائچی دو عدد ۔
ترکیب : کٹے ہوئے آم، کیلے، چیکو اور الائچی کو دودھ میں ڈال کر پیس لیں۔ اس طرح ان سب کا مکس شیک تیار کرلیں اور پھر اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ ابال آنے پر ربڑی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔ گاڑھا ہونے پر دودھ ایک سیدھے سانچے میں ڈال کر فریز کردیں، جم جانے پر نکالیں اور اوپر سے پستے بادام ڈال کر نوش فرمائیں۔