اجزاء: کیلے دو یا تین عدد، نارنگی چار عدد مالٹے تین عدد، سیب دو عدد ، گریپ فروٹ آدھا، شہد یا چینی تین کھانے کے چمچ برف چار ٹکڑے ، لیموں آدھا ۔
ترکیب : کیلے چھیل کر شہد یا چینی کے ساتھ گرینڈر میں ڈالیں۔ مالٹے ، سیب، لیموں، گریپ فروٹ اور نارنگی کا جوس نکال کرکیلے کے ساتھ گرانڈ پر تیز رفتار پر چلائیں ، برف بھی ساتھ ہی شامل کریں۔ دو منٹ چلا کر نکال لیں۔