مکتھل کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ۔ 6 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 6 ؍ اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد رائچور قومی شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ سات بشمول دو کمسن بچے زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آج شام حیدرآباد رائچور روڈ پر ایک تیز رفتار لاری نے مخالف سمت سے آنے والے ایک آٹو کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں چھ افراد جن کی شناحت 52 سالہ ہنمنتو ‘ 55 سالہ راملو ’30 سالہ چنا کرمیا (آٹو ڈرائیور) 55 ہنمنتو ساکن مدن پلی اور 55 سالہ خاتون جیااماں اور 50 چندراماں برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ کا شکار ہونے والے تمام افراد ضلع محبوب نگر کے قریبی گاوں کے متوطن ہیں جو ہفتہ واری مکتھل مارکٹ میں ترکاری کے لئے گئے ہوئے تھے اور شام آٹو میں واپس ہو رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔