مکتھل نئی ریلوے براڈ گیج ڈیویژن ٹرائیل

مکتھل۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر تا منیرآباد براہ دیور کدرہ مریکل مکتھل نئی ریلوے براڈ گیج لائن کا مکتھل منڈل کے موضع جکلیر تک تمام کاموں کو مکمل کرلیا گا ہے جبکہ موضع جکلیر سے براہ مکتھل، کرشنا تک کے کاموں کی تکمیل باقی ہے۔ ریلوے عہدیداروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے ایک ڈیویژنل ٹرائل کیلئے آزمائشی سفر کے طور پر محبوب نگر، دیورکدرہ، مریکل سے موضع جکلیر پہنچی جہاں ریلوے عہدیداروں نے اس کامیاب آزمائشی سفر کے جائزہ کے ساتھ موضع جکلیر کے اسٹیشن اور کاموں کا جائزہ لیا۔ ان عہدیداروں کے بموجب دیور کدرہ سے موضع جکلیر 30کیلو میٹر ریلوے پٹری بچھوائی گئی جس پر یہ ریلوے آزمائشی سفر کامیاب رہا اور اگلا مرحلہ موضع جکلیر تا کرشنا بھی بہت جلد کاموں کا آغاز عمل میں آئے گا۔ یہاں موصولہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق موضع پھولماڑی کے عوم نے جکلیر ریلوے اسٹیشن کو پھولمامڑی کے نام سے موسوم کرنے ریلوے عہدیداروں سے نمائندگی کی ۔