مکتھل میں پولیس ایکٹ 30 کا نفاذ

مکتھل 3 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل پولیس اسٹیشن کے ذرائع کے مطابق پورے مکتھل پولیس اسٹیشن کے حدود میں ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس محبوب نگر محترمہ راجیشوری کی جانب سے 30 پولیس ایکٹ کا نفاد عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت جلسوں ‘ جلوسوں اور ریالیوں اور چوراہوں پر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ سب انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر اشوک کمار کے مطابق مکتھل پولیس اسٹیشن کے حدود میں سختی کے ساتھ اسی ایکٹ کے نفاذپر عمل آوری کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ لہذا کسی بھی ریالی اور جلوس اور عوامی اجتماع کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔ سب انسپکٹر پولیس مکتھل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قانون کی مکمل پاسداری کا لحاظ رکھیں ۔ اور عائد کی گئی پابندیوں کا پورا حترام کریں۔