مکتھل میں قبرستانوں کی صفائی

مکتھل 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر مکتھل ٹاون میں ہمارا گاوں ،ہمارا منصوبہ کے تحت صدر منڈل پرجا پریشد مکتھل شریمتی پدمماں کی زیر نگرانی قبرستان کی صفائی کے کاموں کا آغاز عمل میںلایا گیا۔ اس پروگرام کے تحت قبرستان حضرت جلال باباؒ کے احاطہ میں موجود تمام خار دار درختوں کی صفائی کا افتتاح کرتے ہوئے بی جے پی کے جواں سال قائد مسٹر کوڈور وینکٹیش نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اس پروگرام کے تحت ہمیں قبرستانوں کی صفائی و خدمت کا موقع مل رہا ہے اور ہم مستقر مکتھل ٹاون کے تمام تین بڑے قبرستانوں کی مکمل صفائی کرتے ہوئے قبرستانوں کے اطراف خوبصورت پودے و درخت لگوانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے ان کاموں میں مسلم بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔ اس افتتاح کے موقع پر صدر منڈل پریشد مکتھل محترمہ پدمماں کے علاوہ ایم پی ٹی ڈی او جئے شنکر،اسپیشل آفیسر سوہا راج ،مسٹر سری ہری زیڈ پی ٹی سی ،مسٹر بی چندرا کانت گوڑ کے علاوہ مسلم قائدین مولانا عبدالقیوی حسامی خطیب عبدالقدیر بی دلدار حسین خواجہ نصیر الدین عبدالرحمن برہان، جناب رحیم پٹیل ، محمد اسماعیل منہاج الدین ، جناب اسحاق رائچوری شرف الدین کارپنٹری و دیگر نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ واضح رہے کہ قبرستان حضرت جلال بابا میں زبردست خار دار درختوں کی وجہ سے قبور کی زیارت کرنے والوں کو سخت دشواری محسوس ہورہی تھی۔