مکتھل میں سہ رخی مقابلہ کا امکان، اقلیتی ووٹس اہمیت کے حامل

ٹی آر ایس کے ناراض قائدین بھی سرگرم، کانگریس امیدوار پر تجسس برقرار

مکتھل۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مکتھل جو ضلع محبوب نگر کا ایک معروف اسمبلی حلقہ ہے جہاں دس منڈلس کے جملہ 160 دیہات و قصبہ جات اس کے تحت آتے ہیں ۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی امیدواروں نے عملاً انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے گاؤں گاؤں دورہ کرکے عوامی رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ ٹی آر ایس نے مسٹر سی رام موہن ریڈی کو دوبارہ امیدوار بنایا ہے جو اسمبلی کے تمام منڈلس میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ قائم کرتے ہوئے پارٹی کی اسکیمات اور پارٹی سربراہ کے سی آر کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ طلب کررہے ہیں جبکہ اسمبلی کے تمام منڈلس میں ٹی آر ایس کا ناراض گروپ بھی سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔ رام موہن ریڈی کی امیدواری کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ناراض قائدین سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کسی کو انتخابی میدان میں اُتارنے کی حکمت عملی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، نروا منڈل سے مسٹر جالندھر کا نام اس سلسلہ میں زیر گشت ہے جبکہ بی جے پی امیدوار مسٹر بی کونڈیا جو مکتھل کے متوطن ہیں اور پارٹی کے نوجوان حلقہ میں ایک مقبول لیڈر کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس