مکتھل میں سڑک حادثہ ‘ خاتون کے بشمول دو شخص ہلاک

مکتھل ۔ /30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاؤن میں حیدرآباد ‘ رائچور قومی شاہراہ پر آج سہ پہر ایک بھیانک سڑک حادثہ میں دو شخص کی برسرموقع موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر میں نلاجمنا مندر کے قریب رائچور سے حیدرآباد جارہے تھے ۔ ایک تیز رفتار آئیل ٹینکر کے ڈرائیور نے توازن کھونے کے باعث بے قابو ہوکر ایک نوجوان اور ایک خاتون کو روندتے ہوئے کچل ڈالا جن کی برسرموقع موت واقع ہوگئی ۔ جن کی شناخت نرمادا اور اشوک گوڑ کی حیثیت سے کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹینکر کی رفتار اتنی تیز تھی کہ سامنے بڑا درخت نہ ہوتا تو یہ دوکانوں میں گھس جاتا اور کئی جانیں تلف ہوتی ، تاہم ٹینکر درخت سے ٹکراکر الٹ گیا ۔ اس بھیانک حادثہ کی وجہ ڈرائیور کے حالت نشہ بتائی جاتی ہے ۔ سب انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر مرلی دھر نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے کیس درج رجسٹر کرلیا۔