مکتھل بارگاہ حضرت سید شاہ نظام آباد اولیاءمیں نعتیہ مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 30ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس) بارگاہ حضرت سید شاہ نظام الدین اولیاء قبلہ کا مکتھل ضلع محبوب نگر میں بتاریخ 28 ڈسمبر بعد نماز عشاء ایک غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ زیرنگرانی قاضی مولانا محمد شہاب الدین ثاقبؔ بارگاہ محمدوح منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرز حلیم بابرؔ صدر بزم کہکشاں ‘ صادق فریدی ‘ ظہیر ناصری و غوث پاشاہ اترم شرفی متولی بارگاہ حضرت برہنہ بادشاہ نے شرکت کی ۔ جناب عزیز معدوم نے نظامت کے فرائض عمدگی سے انجام دیئے ۔ نعت خواں احباب محمد مولانا ابوالعلائی ‘ شیخ صبور زیدی ‘ شرف الدین قادری نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے ۔ بعد ازاں مسرز جلیل رضا ‘ عزیز معدوم ‘ غوث پاشاہ اتم شرفی ‘ سلطان چشتی مرزائی ‘ حلیم بابرؔ صادق فریدی‘ ظہیر ناصری و نگران مشاعرہ بارگاہ رسالت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے ۔ سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بارگاہ سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ۔ جناب حلیم بابر صدر بزم نے کہاکہ ایک طویل مدت کے بعد پھر اس سال نعتیہ مشاعرہ بارگاہ میں منعقد ہوا ۔ نعتیہ مشاعرے حب نبی و عظمت رسولؐ کے مظہر ہوتے ہیں اور اس میں شرکت بھی ایک طرح کی عبادت ہے ۔ کیا ہی اچھا ہوگا کہ ہر سال ماہ ربیع الاول نعتیہ مشاعرہ منعقد کئے جائیں تاکہ ایمان تازہ ہوسکے ۔ جناب عزیز معدوم ناظم کے شکریہ اور غوث پاشاہ اتم شرفی متولی بارگاہ حضرت برہنہ بادشاہ کی دعا پر مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔