جگتیال۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال پولیس فلائنگ اسکواڈ سب انسپکٹر پریم راج اور ان کی ٹیم نے جگتیال وارڈ نمبر 24میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 34,600کی شراب کی بوتلوں کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال کے وارڈ نمبر 24کے آزاد امیدوار کے مینا کماری کی جانب سے انتخابات میں شراب کی تقسیم کرنے ، رشتہ داروں کے مکان میں محفوظ رکھی ہوئی شراب کے بارے میں نامعلوم افراد نے اطلاع دینے پر آج دوپہر پولیس نے وی نارائنا کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے تین کارٹن چٹپی اور 10باٹلس وہسکی جس کی مالیت تقریباً 35000 کو ضبط کرتے ہوئے نارائنا کے لڑکے نریش کو حراست میں لے کر ایک مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ بعد ازاں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔
آٹو سے شراب کی بوتلیں ضبط
جوگی پیٹ۔/26مارچ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انا اسگر چیک پوسٹ پر پولیس کی تلاشی مہم کے دوران ایک آٹو سے 73شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ اس آٹو میں دو افراد سفر کررہے تھے انہیںحراست میں لے کر کیس درج کیا گیا۔ یہ اطلاع سب انسپکٹران پولیس جوگی پیٹ وائی رویندر اور ڈی اشوک نے حصہ لیا۔