مکالم کی پاکستان کے خلاف ٹیم میں واپسی ممکن

آکلینڈ۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برنڈن مکالم زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے باقی مقابلوں  سے باہر ہوگئے تاہم پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ونڈے سیریز میں وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ مکالم سری لنکا کیخلاف دوسرے ونڈے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ تیسرے اور بارش سے متاثرہ چوتھے میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہ رہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ مکالم  پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل کسی میچ کے لیے زیرغور نہیں ہوں گے جبکہ اس سے قبل انھوں نے کہا  کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے باقی مقابلوں کے لئے کپتان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات نہیں ہیں۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ونڈے  25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ کپتان مکمل طورپر صحت یاب نہیں ہیں اور وہ ہماری توقعات کے مطابق وقت پر فٹ نہیں ہوسکے اس لئے ان کی فنٹس کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ مکالم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ سری لنکا اور پاکستان کے خلاف  ٹوئنٹی20 مقابلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں لیں گے جبکہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹسٹ سیریز کے بعد وہ کرکٹ سے سبکدوش ہوں گے۔