مڈ ڈے میل پکوان کیلئے اسکول کا پرانا فرنیچر استعمال

جگتیال 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت خشک سالی کو مدنظر رکھتے ہوئے مدارس میں تعطیلات کے باوجود دوپہر کا کھانا مڈ ڈے میل کا نظم رکھا۔ پکوان میں لکڑی کے استعمال کے بجائے گورنمنٹ فورم ہائی اسکول اُردو میڈیم جگتیال میں مڈ ڈے میل پکوان کرنے والی خاتون نے اسکول میں رکھا ہوا پرانا فرنیچر جو ساگوان کا بنا ہوا اس کو چولھے میں جلاکر مڈ ڈے میل کا پکوان کررہی ہے۔ فرنیچر کو چولھے میں جلتا دیکھ کر ایم ای او نارائنا اور چیر پرسن وجیہ لکشمی نے منع کیا اور برہمی ظاہر کی۔