نظام آباد۔23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت کی جانب سے سرکاری مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو باریک چاول مڈڈے میل( دوپہر کے کھانا) میں فراہم کئے جارہے ہیں۔ باریک چاول کو غیر مجاز طور پر حاصل کرتے ہوئے تین دن قبل آٹو میں منتقل کیا جارہا تھا اور ایم ایچ او ڈاکٹر سراج الدین نے چاول کے آٹوکو ضبط کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو اطلاع دی تھی اور جس ڈی ای او نے باریک چاول منتقل کئے جانے کے بارے میں ڈپٹی ڈی ای او کو تحقیقات کرنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی تھی اور ڈی ای او لنگیا کل اچانک شہر نظام آباد کے آٹو نگر میں واقع خلیل واڑی گورنمنٹ ہائی اسکول کی تنقیح کیلئے پہنچنے پر انچارج ہیڈ ماسٹر سہیل پرویز سے تفصیلات حاصل کی۔ طلبہ کی تعداد موجودہ تعداد سے زیادہ بتاتے ہوئے زائد چاول حاصل کرنے کا انکشاف ہوااور زائد چاول غیر مجاز طور پر آٹو میں منتقل کئے جارہے تھے ایک طرف تنقیح چل رہی تھی تو دوسری طرف چاول آٹو میں منتقل کئے جارہے تھے جس پر ڈی ای او نے اس بارے میں دریافت کرنے پر اطمینان بخش جواب نہیں دیا جس پر ڈی ای او نے گودامس کھولنے کی ہدایت دی جس پرہیڈ ماسٹر انچارج رخصت پر ہے جواب دیا ڈی ای او نے دوسرے دن ڈپٹی ڈی ای او کرشنا رائو اور ایم ای او کے ذریعہ تنقیح کروائی اور ڈپٹی ڈی ای او کی تنقیح میں زائد چاول حاصل کرنے کا انکشاف ہوااور طلبہ کی زائد تعدادبتاتے ہوئے زائد چاول کے علاوہ تنقیح کے دوران چاول منتقل کرنے کا انکشاف ہونے پر شدید کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔