غذاؤں کی تیاری کیلئے 5.35 فیصد قیمت بڑھا دی گئی۔ ایجنسیوں کو راحت
یلاریڈی۔/22 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری اسکولوں میں دوپہر کا کھانا تیار کرنے والی ایجنسیوں کے ذمہ داروں کو مرکزی و ریاستی حکومتوں نے راحت دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اب یہاں سے5.35 فیصد کا اضافہ قیمت ایجنسی چلانے والوں کو ادا کی جائے گی۔ دو سال کے بعد مڈڈے میلس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان دنوں ہی ریاستی حکومت نے جی او جاری کیا۔ ترکاری، کرانہ اشیاء کیلئے 5.35 فیصد قیمت میں اضافہ کیا ہے جو فوری عمل میں لائی جارہی ہے۔ ماضی میں پرائمری اسکولوں کے طلباء کو فی کس 4.13 روپئے ادا کئے جاتے تھے۔ اور اب 4.35 روپئے ادا کئے جائیں گے۔ اس میں مرکزی حکومت کی جانب سے 2.61 روپئے اور 1.74 روپئے ریاستی حکومت کی جانب سے ادا ہوں گے۔ اپر پرائمری اسکول طلبہ کو فی کس ماضی میں 6.18 روپئے تھے۔ اب 6.51 روپئے دیئے جائیں گے۔ ضلع بھر میں 739 پرائمری اسکولس ہیں۔ 219 اپر پرائمری اسکولس ہیں اور 319 ہائی اسکولس ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چار بی سی، تین میناریٹی، گوروکل اسکولس بھی ہیں۔ جس میں روزانہ 89679 طلباء دوپہر کاکھانا کھاتے ہیں۔ اضافہ کی گئی قیمتوں کے بعد طلباء کو بہتر غذا دی جائے تو بہتر ہے۔ مینو کے تحت ہفتہ میں تین مرتبہ طلبہ کو انڈا دینا ہے اور ایک دن کھچڑی دال، ترکاریاں دینا ہوتا ہے جس سے فی کس طالب علم پر دس روپئے کا خرچ آنے کا ایجنسی ذمہ دار شکایت کررہے ہیں، اور جو دی جارہی ہے وہ ہر ماہ وقت پر نہیں تو پھر کس طرح ایجنسی چلائی جائے گی حکومت کو توجہ کرنا ہوگا۔