مچھلی پٹنم 31 جولائی ( پی ٹی آئی ) پالی ٹکنک کے دو طلبا کیلئے تفریح جان لیوا ثابت ہوئی ۔ یہ دو طلبا مچھلی پٹنم میں منگنا پوڈی بیچ پر تفریح کیلئے گئے تھے اور غرقاب ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ آج شام پیش آیا جب پانچ طلبا وہاں تفریح کیلئے گئے تھے ۔ دو طلبا 19 سالہ ٹی اشیتا اور 20 سالہ ایس پراوین خلیج بنگال میں بہہ گئے اور غرقاب ہوگئے ۔ دونوں کا تعلق وجئے واڑہ سے بتایا گیا ہے ۔ مچھلی پٹنم پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مقامی افراد نے دونوںکو بچانے کی کوشش کی تھی لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نعشوں کو مقامی مچھیروں کی مدد سے نکال لیا گیا ہے ۔