مچھلی انسانی صحت کیلئے بہت اہم غذا ہے ۔ اس میں بعض ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو کسی اور گوشت میں نہیں پائے جاتے ، مثال کے طور پر آئیوڈین ہے ۔ آئیوڈین انسانی صحت میں بہت اہم رول ادا کرتی ہے ۔ اس کی کمی سے ہارمونی نظام کا توازن بگڑسکتا ہے ۔
گلے کے اہم غدود تھائرائیڈ میں سقم پیدا ہوکر نظام بدن میں بہت سی خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں جن میں جسم کا ورم ، حرکا ت قلب کی بے ترتیبی ، خواتین میں ایام کی خرابی ، مختلف قسم کے دورے اور جھٹکے عام شکایات ہیں ۔ بطور غذاء استعمال کرنے والوں کی عمریں لمبی ہوتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ہفتے میں کم از کم دو بار اپنی غذا میں مچھلی شامل کرلیں تو یہ بھی آپ کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔ مچھلی کو بہت زیادہ پکا کر یا تیز آنچ پر تل کر استعمال کرنے سے اس کی افادیت کم ہوجاتی ہے ۔ تیز مصالحے بھی نقصان کا باعث ہوتے ہیں ۔ بہتر طریقہ استعمال یہ ہے کہ ہلکے مصالحے کی مچھلی بغیر تیل کے اوون وغیرہ میں پکائی جائے یا اگر فرائی ہی کرنا ہے تو کم از کم کولیسٹرول سے پاک سویا بین یا کنولا آئیل میں فرائی کرنا چاہئے ۔
٭٭ ٭ ٭٭