جگتیال میں موٹر سائیکلس کی تقسیم ، رکن اسمبلی سنجے کمار کا خطاب
جگتیال10؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں محکمہ سمکیات کے تحت سبسیڈی پر دئے جانے والے موٹر گاڑیوں ٹو ویلرس مچھیروں میں 105افراد کو جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار رانا پراتاب ،شنکر ،بینگی راجیشم ،گنگارام ،کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ،اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت مچھیروں کیلئے ریاست بھر میں انکی ترقی کیلئے ایک ہزار کرورڈ روپئے مختص کئے ہیں، جس کے ذریعہ مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دیہی کی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے جگتیال میں 175تالابوں کو مشن کاکتیہ کے تحت کھدوائی اور مرمت کی گئی ، اور تالابوں میں مچھلیوں کی افزائش کیلئے سیڈس کی مفت تقسیم کی گئی ، انہوں نے کہا کہ صرف پانچ چھ ماہ میں تالابوںمیں مچھلیاں فروخت کرنے قابل ہوجاتی ہے، ہر علاقہ میں سنگم کے تحت بے روزگار افراد کو ایک روزگار فراہم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مچھیروں کی سہولت کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے 4ویلر موٹر گاڑی بولورو،کے علاوہ TVSایکسل ،اور آئس باکس تقسیم کئے جارہے ہیں، تا کہ مچھیروں کو مچھلیوں کی فروخت کرنے کیلئے سہولت ہوگی، اور مچھیروں کی زندگی خوشحال رہے انہوں نے کہا کہ خواتین سوسائیٹی کیلئے مارکٹ ٹینگ میں تجارت کیلئے اقدمات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جگتیال اسمبلی حلقہ میں مجھکو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر مشکور ہوں سب کاموں کیلے ہر وقت میں اگے رہنے کی بات کہی،انہوں نے کہا کہ جگتیال اسمبلی حلقہ میں مچھیروں کی ترقی کیلے 25کروڈ روپئے کی لاگت سے ترقیاتی کام انجام دئے گئے، جگتیال میں 1824افراد میں پہلی قسط میں 290افراد میں 105گاڑیاں تقسیم کی جارہی ہے، تمام کو مبارکباد دی ہے۔