مٹ پلی ۔2جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زیڈ پی ٹی سی مارووملا نے بتایا کہ مٹ پلی منڈل کے تحت مواضعات کے سڑکوں کی مرمت کیلئے 10کروڑ 59ہزار روپیوں کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موضع ویلولہ تا چولہ مدی کی بی ٹی سڑک کی مرمت کیلئے 2.20کروڑ روپئے ‘ موضع آتماکور تا سرکم پیٹ سڑک کی مرمت کیلئے 30لاکھ روپئے ‘ آتماکور تا بھوشن راؤ پیٹ سڑک کیلئے 82.50 روپئے ‘ موضع آتما نگر تا اندوپوندولہ تانڈہ سڑک کیلئے 99لاکھ روپئے ‘ موضع چولہ وری تا ماروتی نگر سڑک کیلئے 66لاکھ روپئے ‘موضع ویلولہ تا تاماسائی پیٹ سڑک کیلئے ایک کروڑروپئے‘ موضع رام لچکا پیٹ تا الوری سیتارام راجو تانڈہ سڑک کیلئے 2کروڑ 64لاکھ روپئے ‘ موضع رنگاراجن تا الوری سیتارام راجو تانڈہ سڑک کیلئے 63لاکھ روپئے ‘ موضع جگاساگر مقام پر کلورٹ ( ڈیم ) کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 4لاکھ روپئے جملہ 10کروڑ 59لاکھ 50ہزار روپیوں کی ترقیاتی اُمور مقامی سڑکوں کی مرمت کیلئے منظوری پر مقامی قائدین ماروسائی ریڈی ‘ النیدولہ سرینواس‘ پلاجگن نے چیف منسٹر کے سی آر ‘ مسٹر کے ٹی آر اور مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔