مٹ پلی ۔ 21 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آئی کرن کمار کے بموجب ہمنومان جینتی کے موقع پر کل سہ پرہ کونڈہ گنٹوانجنا کے درشن کے بعد واپسی میں بھیمگل ضلع نظام آباد کے متوطن بودیرے نریش 20 سال بذریعہ کار چاروں ہمنومان بھگتوں مٹ پلی کے قریب آرپیٹ مقام پر ایک درخت سے ٹکرا گئے جس میں بودیرے نریش شدید زخمی ہونے پر نظام آباد علاج کے لئے لیا جارہا تھا کہ راستہ میں زخموں سے جانبر نہ ہو کر فوت ہوگیا ۔ دیگر تینوں کو زخمی ہونے پر علاج کیا جا رہا ہے یہ چار بھگتوں نے بنڈہ لنگاپور کے قریب گنڈی ہنومان مقام پر دکشا کالا اتارے تھے ‘ بعدازاں واپسی پر بھیانک حادثہ پیش آنے پر بودے رے نریش ہلاک ہوگیا ۔ مقامی ایس آئی کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔