مٹ پلی میں کسانوں کیلئے قرض کی منظوری

مٹ پلی ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی اے ڈی اے بینک مینجر جناب راجیشور نے بتایا کہ حالیہ موسم کی خرابی سے فصلوں کو نقصان اور قحط سالی سے متاثرہ فصلوں کے مٹ پلی منڈل سطح 31370 کسانوں کو جو کہ گزشتہ پانچ سالوں سے ہینڈنگ رہے انفٹ سبسیڈی لون جو کہ 5 کروڑ 87 لاکھ روپیوں پر مشتمل کی منظوری عمل میں آئی ہے یہ رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ مٹ پلی سب ڈیویژن میں 10791 ہیکٹر پر مشتمل فصلوں کو نقصان ہوا ہے جو انپٹ سبسیڈی لون مٹ پلی ۔ابراہیم پٹنم ملا پور ، کورٹلہ ، چندوری اور کتھلہ پور منڈلس پر مشتمل جملہ31370 کسانوں کیلئے ہے جو موسمی حالات سے فصلیں متاثر ہوئے تھے ۔