مٹ پلی میں وظائف کی تقسیم

مٹ پلی ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی ایم ایل اے جناب کلواکنٹہ ودیا ساگرراؤ نے پنشن آسرہ کی تقسیم پروگرام میونسپل مٹ پلی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مستحقین تک وظیفہ جات کی اجرائی حکومت تلنگانہ کا اہم مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبہ موضع میں 11 کروڑ 50 لاکھ روپیوں مالیت سے واٹر گریڈ نصب کیا جائے گا اور اس کے ذریعہ 11 منڈلس کے احباب کو پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگرراؤ ، حلقہ اسمبلی خصوصی عہدیدار جناب نرسیا اور میونسپل چیرپرسن محترمہ مری اوما رانی کو میونسپل کمشنر آدیمولہ شیلاجہ اور میونسپل عملہ کی جانب سے شالپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی