مٹ پلی میں میونسپل کمشنر جی نرسیا کو بیسٹ کمشنر ایوارڈ

مٹ پلی۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوچھ بھارت میونسپل مٹ پلی کی جانب سے بہتر خدمات پر کمشنر جی نرسیا کو بیسٹ کمشنر ایوارڈ ملنے پر میونسپل عملے کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر شال اور گلپوشی کی گئی۔ میونسپل چیرپرسن محترمہ مری اوما رانی، سہادیو، وائس چیرمین مارگم گنگادھر، کونسلرس، بورولہ گنگارام، جکولہ نرسیا، اندے گنگادھر، لمبادری، معاون کونسلرس، لنگم پلی سنجو ، چٹلہ پلی سکھیندر گوڑ ، متعلقہ عملہ محمد قمر، محمد عمران، محمد مجیب، پرساد اور دیگر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔