مٹ پلی ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ابراہیم پٹنم منڈل کے انچارج ایم ای او جناب پروشوتھم نے بتایا کہ 11 ستمبر سے منڈل سطح کے کھیلوں کا انڈر 14 سال اور انڈر 17 سال لڑکے اور لڑکیوں کیلئے اہتمام کیا گیا ہے ۔ 12 ستمبر کو والی بال اور اتھلیٹکس کھیل ہونگے اس خصوص میں پی ڈی لکشمی رام نائیک پی ای ٹی بھاسکر نے بتایا کہ سرکاری اور خانگی مدارس کے طلباء کو کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے ان کی تاریخ پیدائش دستاویزات کے ساتھ حاضر رہیں ۔