مٹ پلی میں غیر قانونی تعمیرات کی برخواستگی

سب کلکٹر کے جرأتمندانہ احکام پر ٹی آر ایس کی برہمی
مٹ پلی۔/25جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے وارڈ 18 ویں سلطان پورہ میں واقع ایس آر ایس پی کنال کی اراضی جوعرصہ دراز سے خالی تھی 2008  میں جبکہ مقامی ایم ایل اے جناب کوموریڈی  کی جانب سے سلطان پورہ پرائمری اسکول اردو میڈیم کیلئے مختص کی گئی تھی اور ان کے ہاتھوں سنگ بنیاد کی تختی کی رسم اجراء عمل میں آئی تھی۔ تب محلہ کے مقامی احباب نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کیلئے مختص کردہ جگہ کم ہوگئی جس پر قریبی مقام پر متبادل جگہ فراہم ہوئی اور وہاں اردو میڈیم عمارت قائم ہوئی جہاں سلطان پورہ پرائمری اسکول چل رہا ہے ایس آر ایس پی خالی اراضی جو سلطان پورہ لب سڑک ہونے پر ہر کسی کی نظر اس اراضی پر ٹکی ہوئی تھی اس پر مقامی ایم ایل اے جناب کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے کار ڈرائیور محمد ذاکر کو رہائشی مکان کیلئے ایم ایل اے کی جانب سے تیقن دیا گیا جس پر مقامی احباب کی جانب سے رکاوٹوں کا ماحول گرم ہورہا تھا جس پر محمد ذاکر آناً فاناً کل شام سمنٹ کے اینٹوں سے اپنے رہائشی مکان کی دیواریں تعمیر کروارہے تھے کہ مقامی حالات کی اطلاع مٹ پلی سب کلکٹر جناب محمد مشرف علی فاروقی کو ملی جس پر انہوں نے مقامی تحصیلدار سگوناکر ریڈی اور ریونیو عملہ کو طلب کرکے مقامی ایس آر ایس پی ڈی 32کنال پر قریبی اراضی پر غیرقانونی تعمیر کو رکوادیا جس پر ٹی آر ایس پارٹی ورکرس نے مداخلت کرتے ہوئے سب کلکٹر محمد مشرف علی فاروقی کے خلاف ڈاؤن ڈاؤن کی نعرہ بازی کی۔ ماحول کشیدگی اختیار کررہا تھا تب جگتیال کے ڈی ایس پی کروناکر نے سب کلکٹر جناب محمد مشرف علی فاروقی سے حالات کی آگاہی حاصل کی اور پولیس عملے کے ساتھ حالات پر قابو پایا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ جناب محمد مشرف علی فاروقی سب کلکٹر مٹ پلی کی جانب سے دلیرانہ کارروائی پر مقامی احباب کی جانب سے سراہنا کی گئی جبکہ مقامی ایم ایل اے کی جانب سے دباؤ کے باوجود انہوں نے قانوناً حق پر کام کیا۔ آج جگتیال ضلع کے ایس پی اننتا شرما نے مقام پر پہنچ کر حالات سے واقفیت حاصل کی۔ ان کے ہمراہ مقامی سی آئی سریندر سی آئی کورٹلہ راجہ شیکھر راجو ایس آئیز  منڈلہ اشوک، جانی پاشاہ اور پولیس کے جوانوں کے علاوہ کافی تعداد میں مقامی احباب و نوجوان موجود تھے۔