مٹ پلی میں طبی جانچ میلہ کا انعقاد

مٹ پلی ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیول ہاسپٹل مٹ پلی میں ہاتھ اور پیروں سے متاثرین ( آرتھر وپیاڈکس ) کا طبی جانچ میلہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقعہ پر 24 وارڈس کے کونسلرس میونسپل چیرپرسن محترمہ مری اومارانی سہادیو میونسپل عملہ اور مقامی ڈاکٹرس و طبی عملہ نے اپنی خدمات پیش کئے متاثرین و معذورین ( آرتھرو پیاڈکس ) پنشن کے حصول کیلئے متعلقہ عہدیداران اور کونسلرس کے چکر کاٹتے رہے بعض ضعیف حضرات دوسروں کے سہارے طبی جانچ میلہ میں شرکت کئے ۔